خبرنامہ سندھ

کراچی :لیاری کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا ۔ گزشتہ رات لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب ڈاکٹر ذوالفقار اپنا کلینک بند کر کے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا ۔ اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر لواحقین علاج سے مطمئن نہ ہوئے اور اسے نجی ہسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ۔ مقتول کے سر پر گولیاں لگی تھیں ۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بغدادی پولیس مقدمہ درج کرنے کے لئے مقتول کے ورثا کی منتظر ہے ۔