کراچی:(اے پی پی)کراچی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کی سہولت کاری کے الزام میں چھ خواتین کو گرفتار کر لیا ، گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا ۔ پولیس نے لیاری گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری سے چھ خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ ان پر گینگ وار کی سہولت کاری کا الزام ہے ۔ گرفتار خوایتن میں شمع ، صبیحہ اور زبیدہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق خوایتن بھتہ کی پرچیاں پہنچانے کا کام کرتی تھیں ۔ خواتین کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نےگلشن اقبال میں مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔