کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز چوکی پر حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف کاٹی گئی ہے جس میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہے۔