کراچی(اے پی پی)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران گینگ وار کا کارندہ عمران عرف کوا ہلاک ہوگیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم بغدادی تھانےپر حملے اور پولیس مقابلوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وہاب عرف کوڈو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم دریاآباد میں دستی بم حملے میں ملوث ہے۔پولیس نے ناظم آباد نمبر6 سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیاہے۔