خبرنامہ سندھ

کراچی: مبینہ خودکش حملے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ملزم کی گل سعید کے نام سے شناخت

کراچی: مبینہ

کراچی: مبینہ خودکش حملے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ملزم کی گل سعید کے نام سے شناخت

کراچی: (ملت آن لائن) کراچی میں 16 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر مبینہ خود کش حملے کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت گل سعید کے سے نام سے ہو گئی، سرد خانے سے زبردستی لاش لے جانے والے اہل خانہ لاش واپس لے آئے۔ راؤ انوار تو روپوش ہوگئے مگر موصوف کے کارناموں سے پردے اٹھنے کا سلسلہ جاری ہے، نقیب اللہ کے بعد گل سعید کے اہلخانہ بھی انصاف کی تلاش میں میدان میں آگئے۔ 16 جنوری کو ملیر کینٹ میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے مشکوک خود کش حملے کے فوری بعد پولیس کے ہاتھوں دہشتگرد قرار دیکر مارے جانے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ اہلخانہ کے مطابق گل سعید گڈز ٹرانسپورٹ کے پیشے سے وابستہ تھا اور کئی کئی ماہ تک روزگار کے سلسلے میں گھر سے دور رہتا تھا۔ گل سعید کے اہلخانہ نے سرد خانے میں لاش کی شناخت تو کی مگر ملیر کینٹ پولیس نے سپردگی کا لیٹر جاری نہ کیا جس پر مشتعل ہو کرلاش لے جانے والے اہلخانہ رات گئے میت واپس سرد خانہ لے آئے۔ گل سعید کے اہلخانہ نے بھی سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ساتھیوں پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔