کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقوں ناظم آباد، سہراب گوٹھ اور ڈیفنس میں دکان اور مکانوں میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے بجھادیا۔ناظم آباد1نمبرمیں کپڑےکی دکان میں آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سہراب گوٹھ اور ڈیفنس میں رہائشی فلیٹس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔