خبرنامہ سندھ

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق

کراچی: (اے پی پی) سپرہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ لسبیلہ پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاہمت پر فائرنگ سے یاور نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسری جانب نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔