کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے گزری میں ٹی وی اداکار کے گھر پرفائرنگ کی اطلاع ہے ،پولیس کے مطابق جائے وقوعہ گولیوں کے خول نہیں ملے۔ اورنگی،کورنگی اور ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک ہلاک 2 زخمی ہوگئے۔کراچی پولیس میڈیا سیل کے انچارج قمر زیب ستی کے مطابق ڈیفنس فیز 4 میں اداکارہ امبرین کے گھر پر سمیر میر نامی شخص نے اپنے 6 سرکاری محافظوں کے ہمراہ فائرنگ کی ہے، تاہم علاقہ پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر موجود خواتین نے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور پولیس کو بھی گولیوں کے خول نہیں ملے۔دوسری جانب کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ اورنگی ٹائون نمبر5 میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر ڈیفنس فیز 4 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔