خبرنامہ سندھ

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کاسرچ آپریشن ،36 مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی:(اے پی پی) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کے دوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے پولیس نے موسی کالونی اور ایف بی ایریا بلاک 11 کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ سے بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔