خبرنامہ سندھ

کراچی: مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی

کراچی: (آئی این پی) شہرقائد میں پیر کے روز موسم جزوی طور پر آبرآلود رہا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر میں نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، پی ای سی ایچ ایس، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت معتدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی موسم جزوی آبر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔