خبرنامہ سندھ

کراچی: مدرسےکےاستاد کا بچے پرتشدد

کراچی: (آئی این پی) ابراہیم حیدری میں واقع مدرسے کے استاد نے معصوم طالب علم پر بدترین تشدد کر ڈالا۔ محمد رضا مدرسے میں تاخیر سے آیا جس پر مدرسے کا استاد سیخ پا ہو گیا اور بچے پر لاٹھی سے بدترین تشدد کیا۔ بچے کے جسم پر بدترین تشدد کے واضح نشانات موجود ہے۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تشدد کے واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر سے واقعہ میں ملوث استاد کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے مدرسے کے استاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ استاد سے بچے پر تشدد کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔