خبرنامہ سندھ

کراچی‘ مشرف کالونی میں رینجرز کا آپریشن‘ مقابلے میں2دہشتگرد ہلاک‘2 اہلکار زخمی

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مشرف کالونی ہاکس بے میں رینجرز نے دو دہشتگردوں کو مارے گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ‘پولیس نے ایک کارروائی میں نارتھ ناظم آباد سے تین ڈاکو گرفتار کرلیئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ڈاکو گرفتار کرلئے۔ پکڑے جانے والے دو ڈاکو زخمی حالت میں تھے۔ ڈاکوؤں کے قبضے سے دو پستول اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔