کراچی(اے پی پی)کراچی یونیورسٹی کے مقتول پروفیسرڈاکٹر شکیل اوج کےگھرمیں آگ بھڑک اٹھی۔ مقتول پروفیسر اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں آگ لگائی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل بھی ان کی گاڑی پر حملہ ہوچکاہے۔ فائر بریگیڈ کےعملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل اوج کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز ٹی وی چینل پر آنے کا رد عمل ہے۔