خبرنامہ سندھ

کراچی: ملٹری پولیس پرحملےکےالزام میں 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی: (اے پی پی) کراچی میں سیکیورٹی فورسسز پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں حساس ادارے نے کارروائیاں کر کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کو ملٹری پولیس پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس کی فارنزک کروائی جا رہی ہے۔ دونوں دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔