خبرنامہ سندھ

کراچی: ملک کا فنکشنل نہ ہو سکا

کراچی:(آئی این پی) شہر قائد میں قائم ہونے والا ملک کا سب سے بڑا ٹراما سنٹر اپنے افتتاح کے پانچ ماہ بعد بھی آپریشنل نہ ہو سکا۔ جدید ترین ٹراما سنٹر کے فنکشنل نہ ہونے سے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہیں اور مہنگے علاج پر مجبور ہیں۔ ٹراما سنٹر کے سربراہ پروفیسر سعید قریشی کہتے ہیں ابھی بھرتیاں جاری ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر جون میں اسپتال کے فنکشنل ہونے کیلئے پرامید ہیں۔ یاد رہے بلاول بھٹو کی طرف سے ٹراما سنٹر کے افتتاح کے موقع پر پروٹوکول کی بھینٹ چڑھ کر کراچی کی ننھی پری بسمہ کی موت واقع ہو گئی تھی۔