کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں حساس اداروں نےٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری میں ملوث ملزم شفیق پٹھان عرف چھوٹو کو گرفتارکرلیا- گرفتار ملزم کا تعلق منشیات فروش اور ٹارگٹ کلر بھالو کے گروپ سے ہے۔ملزم کٹی پہاڑی، منگھو پیر اور کنواری کالونی میں متعدد جرائم میں ملوث ہے۔ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔