خبرنامہ سندھ

کراچی :مواچھ گوٹھ میں سات سالہ بچہ کھلے گٹرمیں گرکرجاں بحق

کراچی ( آن لائن )کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا احتجاج ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مواچھ گوٹھ کے علاقے میں ایک سات سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ مکیں مشتعل ہوکر سڑک پر نکل آئے اور سڑک بند کردی۔ منگھو پیر کیعلاقے مائی گاڑھی میں کار سے لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے میں سپر ہائی وے پر براق پمپ کے قریب سے ضعیف العمر شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے منہ سے جھاگ نکل رہے تھے جس سے شبہ ہے کہ اسے زہر دے کر قتل کیا گیا اور لاش یہاں پھینک دی گئی۔ گلبہار تھانے کے علاقے میں لیاری ندی سے ایک لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے ڈالیما کے علاقے میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ نیو کراچی بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ملیر کورٹ کے قریب فائرنگ سے علی عباس زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی پولیس نے ایک ملزم سلیم احمد عرف شہریار اور پاکستان بازار پولیس نے بھتہ خور شمیم کو دھرلیا ۔#/s#