خبرنامہ سندھ

کراچی :میئراورڈپٹی میئرکےانتخاب کےلیےووٹنگ شروع

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں :میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ۔ میئر کراچی کیلئے متحدہ کے وسیم اختر سمیت چار امیدوار میدان میں ہیں ۔ سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر، لوکل کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا بھی انتخاب ہو گا ۔ ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر جیل سے ہی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی كے كرم اللہ وقاصی ، آزاد امیدوار محمد رفیق خان اور ارشد حسن ہیں ۔ ڈپٹی میئر كے انتخابات میں ایم كیو ایم كے ارشد وہرہ، مسلم لیگ ن كے امان اللہ آفریدی اور آزاد امیدوار نوید جاوید شامل ہیں ۔ دوسری جانب ضلع شرقی ، ضلع غربی ، ضلع جنوبی اور ڈسٹركٹ كونسل كراچی میں چیئرمین وائس چیئرمین كی نشست پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ ضلع ملیر میں صرف وائس چیئرمین كی نشست پر انتخاب ہو گا ۔ یہاں پر پیپلز پارٹی کا امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکا ہے ۔ ضلع وسطی میں ایم كیو ایم چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست بلامقابلہ جیت چكی ہے ۔