خبرنامہ سندھ

کراچی: میمن گوٹھ میں فائرنگ ، 2 افراد ہلاک

کراچی: (آئی این پی )کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔کراچی کے علاقے میمن گوٹھ خمیسو خان میمن گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان اڑتیس سالہ مختیار علی اور چوبیس سالہ شعبان علی ولد غلام قادر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔