خبرنامہ سندھ

کراچی میں آئل ٹینکرزاوربس میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق

کراچی:(اے پی پی) سپرہائی وے پرمسافربس اورآئل ٹینکرز کے درمیان تصدام کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کرجاں بحق ہوگیا۔ کراچی میں سپرہائی وے پر مسافر بس مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے آگ پر قابو پالیا جب کہ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔