کراچی : محکمہ موسمیات نےخبردارکیا ہے کہ کراچی والے ہوشیار ہوجائیں ، آئندہ دوروز شدید شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ ڈاکٹرغلام رسول نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئندہ دو روز شدید گرمی کا امکان ہے، کل شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا یے جبکہ اتوار کو درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
غلام رسول کا کہنا تھا کہ اکتوبر کےماہ میں گرمی کراچی میں معمولی بات ہے،ڈ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محمکہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا خلیج بنگال اور بحرہ عرب میں ہوا کا کم دباوٴ بن رہا ہے، ہوا کا کم دباؤسمندری طوفان میں تبدیل ہونے سکتا ہے۔
ڈائریکٹرمیٹ کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال،بحرہ عرب میں بننےوالاہوا کا کم دباوٴابتدائی مراحل میں ہے، شدید سمندری طوفان کا خدشہ ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، سمندری طوفان بننے کی صورت میں اس کا رخ کہاں ہوگا،نہیں کہا جاسکتا۔
انھوں نے کہا اگر سمندری طوفان بنتا ہے تو اسے ”لوبان “کا نام دیا جائے گا، طوفان کراچی کی طرف بڑھےتومطلع کردیا جائے گا، محکمہ موسمیات تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کوئٹہ، کراچی،ملتان اورڈیرہ اسمٰعیل خان کاموسم گرم اورخشک رہےگا۔
مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈرہا۔