کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری رہنے کا امکان
کراچی:(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات نے کراچی میں نئے سال کے آغاز پر موسم مزید سردہونے کی پیش گوئی کی ہے، کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ موسم شدید سرد اور پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ملک بھر میں سردی کا راج برقرارہے ، ملک کےبیشترعلاقے آج سردی کی لپیٹ میں رہیں گے، کراچی میں موسم نے پھر کروٹ بدلی، سردی دوبارہ شروع ہوگئی۔محمکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج رات سے کوئٹہ کی ہوائیں چلناشروع ہوں گی ، جس سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے جبکہ آج درجہ حرارت کم ازکم9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔پنجاب کےبیشتر علاقے آج بھی دھندلائے رہے، کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکاامکان ہے، بلوچستان میں خون جما دینے والی ٹھنڈ ۔۔قلات،اور کوئٹہ میں پارہ منفی آٹھ تک گرگیا۔لاہورسمیت پنجاب کے کئی شہرآج بھی دھندلائے رہے، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ پشاور میں سال کی پہلی صبح کا آغازشدید سردی اور گرد آلود موسم کے ساتھ ہوا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کرا چی ،لاہو ر ،اسلام آباد ،پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا جبکہ پنجاب کےمیدانی اور سندھ کےبالائی علاقے صبح کےاوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی اسکردواور استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی نوریکارڈ کیا گیا۔