فیصل آباد (آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں احتجاج کیلئے کرائے کے لوگ گئے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ بنا بنایا پلیٹ فارم مل جائے، پی آئی اے کو دنیا کی بہتری ایئر لائن بنائیں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی بنیادوں پر پیسے لے کر بھرتیاں کی گئیں، پر امن احتجاج کو پر تشدد بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، پی آئی اے کو دنیا کی بہترین ایئر لائن بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ کرائے کے لوگ احتجاج کیلئے گئے ہیں، جو چاہتے ہیں کہ انہیں بنا بنایا پلیٹ فارم مل جائے، خیبرپختونخوا میں حکومت کا موقع دینے پر عمران خان کو نواز شریف کا شکرگزار ہونا چاہیے۔(اح)