کراچی(ملت آن لائن)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کم نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس نظام میں بہتری کی کوشش کررہے ہیں
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں کرائم کم ہوا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے تاہم اسٹریٹ کرائم کم نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پر قابو نہ پانے پر 7 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے، ان ایس ایچ اوز کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا تھا جب کہ دیگر ایس ایچ اوز کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں بہتری کی کوشش کررہے ہیں، جب تک سزا نہیں ملے گی چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی۔ سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ پولیس نظام میں بہتری کی کوشش کررہے ہیں اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے۔
کراچی میں جرائم پر قابو نہ پانے پر 7 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا ہے، ان ایس ایچ اوز کو 3 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوچکا تھا جب کہ دیگر ایس ایچ اوز کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا ہے۔