خبرنامہ سندھ

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی فاروق ستار سے ملاقات

کراچی:(اے پی پی) امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن نےایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ہے اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچیں جہاں انہوں نے فاروق ستار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گریس شیلڈن نے فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی اورکراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔