کراچی (آئی این پی)کراچی میں انسداد دہشت گردی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔فیصلہ سندھ پولیس مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں ہوا ہے۔کراچی میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کواٹر میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے صدارت میں اجلاس ہواجس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے بھی شرکت کی۔سندھ پولیس مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی یونیورسٹی، دہشت گردی کے خلاف ریسرچ سینٹر کے طور پر کام کرے گی۔بین الاقوامی طرز پر پولیس اہلکاروں کی نئی تربیت کے حوالے سے بھی یونیورسٹی کام کرے گی۔