خبرنامہ سندھ

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی

کراچی(ملت آن لائن)آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹینگو سٹی سینٹر نامی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دفاتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت میں موجود افراد اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت باہر نکل گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا جس نے 3 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔