خبرنامہ سندھ

کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

کراچی(ملت آن لائن)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی میں گرمی پڑنے کا امکان ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں معمول کی چلنے والی سمندری ہوائیں رک گئی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔