خبرنامہ سندھ

کراچی میں آج پھربارش کی پیشگوئی

کراچی :(اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہفتے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا نیا سلسلہ دو جولائی سے شروع ہورہا ہے، جس کے دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہوں گے۔ سب سے زیادہ بارش ساہیوال، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ تیز اور موسلادھار بارش سے دریاؤں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔