کراچی میں ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر کی لاش برآمد
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری کے علاقے سے ملی ہے۔ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایک لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے ملنے والی لاش ایم کیوایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے ہوئی ہے تاہم مزید معلومات کے لئے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن عارف کا قتل کراچی کوبدامنی کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے، فاروق ستار
دوسری جانب جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے لائی گئی لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور موت طبعی ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کو قتل کیا گیا تھا یا ان کی طبعی موت ہوئی ہے۔