کراچی(ملت آن لائن) کراچی میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث اور مفرور ہونے کے الزام میں ایم کیو ایم کے 4 کارکن کو سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل قریشی، مرسلین، سرور اور طہٰہ قریشی پی آئی بی کالونی تھانے میں درج میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق ملزم طہٰ قریشی دو مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور تھا جبکہ ملزم فیصل قریشی کی جانب سے عدالتی ضمانت کے کاغذات پیش کئے جانے پر انہیں رہا کردیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان دو سال قبل تک متحد ایم کیو ایم کے کارکن تھے تاہم یہ اب کس گروپ کے ساتھ ہیں اس بارے میں معلومات نہیں۔