خبرنامہ سندھ

کراچی میں ایک ہفتے کے دوران نجی یونی ورسٹی کے دوسرے طالب علم کی خود کشی

کراچی: (اے پی پی) شہر میں نجی یونی ورسٹی کے ایک اور طالب علم نے خود کشی کر لی ہے جس کے بعد یہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جامعات کے طالب علموں کی جانب سے خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔ کراچی میں ایک نجی یونی ورسٹی کے طالب علم نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والا اسکول آف نرسنگ کا طالب علم تھا تاہم خود کشی کی وجوہات کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ چند روز قبل بھی ہمدرد یونی ورسٹی کے ایک طالب علم نے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر خود کشی کر لی تھی۔