کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور شہر کو 575 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن بھی ہوا ہے جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔