شہر قائد میں مون سون سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔
الیکشن کے بعد بلدیاتی نمائندگان فعال ہوئے تو ایک بار پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا، میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں نالوں کی اتنی صفائی کبھی نہیں ہوئی ، نیو چالی نالے پرمشینری لگاکر کے ایم سی نے کچرا صاف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ فنڈز کا صحیح طریقے سے استعمال ہورہاہے، کے ایم سی شہر میں 38 نالوں کو صاف کرنے میں مصروف ہےلیکن شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی مہم کے نام پر خانہ پوری کی جارہی ہے۔
نالوں کی صفائی کیلئے سپریم کورٹ نے حکم دیا تو حکومت سندھ نے پچاس کروڑ روپے کے ایم سی کو جاری کیئے تھے۔