خبرنامہ سندھ

کراچی میں بوندا باندی سےموسم خوشگوار

کراچی:(اے پی پی) شہر قائد کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ اورگلستان جوہرسمیت متعدد علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق نچلی سطح کے بادلوں کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا اوراگلے ایک سے 2 روزتک درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض شہروں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔