خبرنامہ سندھ

کراچی میں تبت سینٹرکےقریب چورتالےتوڑکردکانوں کو لوٹ کرفرار

کراچی:(اے پی پی) تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی دکانوں سے چور تالے توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ کراچی کی مرکزی اور تجارتی شاہراہ پر واقع تبت سینٹر کے قریب پرائم سینٹر میں آٹو پارٹس کی 20 سے 25 دکانوں کو رات گئے لوٹ لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دکانوں کے مالکان جب آج صبح اپنی دکانوں پر پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی نفری پہنچ گئی اور چوکیدار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ رات گئے 2 سے 3 ملزمان نے سینٹر کے چوکیدار کو رسی سے باندھا اور کٹر کی مدد سے دکانوں کے تالے توڑے اور پھرواردات کی، تاہم چور کتنا سامان اور نقدی لوٹ کر لے گئے یہ کہنا قبل از وقت ہے، دکانوں کے مالکان سے بات چیت کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔