کراچی:(ملت آن لائن) شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف رات گئے آپریشن جاری ہے، سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیرقانونی قبضے کو مسمار کیا جائے گا۔
آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے تجاوزات ختم کردی گئیں۔
آپریشن کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے کیا جارہا ہے، بلاک ون میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سے دکانوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا۔
کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپوراندازسے جاری ہے‘ مرتضیٰ وہاب
سینئر ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بلاک 13 کی فرنیچر مارکیٹ میں بھی آپریشن کیا جائے گا، تجاوزات گرانے کا عمل رات بھر جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنون مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے تجاوزات معاملے پر سیاست نہ کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے تجاوزات کا نوٹس لیا اس پرشکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز سے جاری ہے۔