خبرنامہ سندھ

کراچی میں جاری آپریشن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں: محمد زبیر

کراچی (ملت + آئی ا ین پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی‘ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو گورنر سندھ محمد زبیر سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ معاشی مرکز کراچی سمیت سندھ میں صنعتوں کا فروغ ترجیحات ہیں۔ کور کمانڈر کراچی نے محمد زبیر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔