کراچی میں جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد میں جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کے بعد لاشوں کی تدفین خاموشی سے کردی گئی۔ کراچی میں جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا جب کہ قتل کے بعد لاشوں کی تدفین بھی خاموشی سے کردی گئی، پولیس کے مطابق 24 سالہ ہادی اور 22 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکے، لڑکی کے والد اور بھائی نے دونوں کو قتل کا فیصلہ کیا۔
پولیس نے لڑکے کے والد اور لاشیں دفن کرنے میں شامل 5 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ لڑکی کا والد اور بھائی تاحال فرار ہیں جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ کراچی ہے یہاں کیسے جرگہ ہوا اور کیسے قتل کا فیصلہ دیا گیا، واقعے کی پوری رپورٹ دیں اور قانون کو فوری حرکت میں لائیں۔