خبرنامہ سندھ

کراچی میں جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن شروع

کراچی:(ملت+اے پی پی) میں جماعت اسلامی کا 2روزہ ورکرز کنونشن شروع ہوگیا،باغ جناح میں عارضی بستی میں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق آج شام خطاب کریں گے۔ کرپشن سے پاک اسلامی فلاحی اور خوشحال پاکستان کیلئے جماعت اسلامی کا کنونشن آج مزار قائد کراچی سے متصل باغ جناح میں شروع ہوگیا ہے ، اب بھی سندھ بھر سے قافلے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ اجتماع گاہ کے ساتھ شرکاء کی رہائش کیلئے مرد وخواتین کے لئے قیام گاہیں ،وضوخانے اور بیت الخلاء کے لئے علیحدہ علیحدہ انتظام کیاگیا ہے۔ کنونشن کے شرکاء سے دونوں روز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریںگے ۔