خبرنامہ سندھ

کراچی میں خاتون نےاپنےشوہرکوقتل کردیا

کراچی:(آئی این پی) نیوکراچی پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔ کراچی کے علاقے نیوکراچی میں شوہر کو اپنے مبینہ آشنا کی مدد سے قتل کرنے والی خاتون عظمیٰ بیگم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔ ایس پی نیو کراچی کے مطابق مقتول محمد سلیم کی عظمیٰ بیگم سے 3 سال قبل تیسری شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا تاہم ملزمہ نے اپنے مبینہ آشنا زاہد کے ساتھ مل کر شوہر کو سر میں ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کیا۔