خبرنامہ سندھ

کراچی میں خانہ شماری کا عمل مکمل ‘ (آج) سے مردم شماری کی جائیگی

کراچی (ملت + آئی این پی) ملک بھر کی طرح کراچی اور پشاور میں جمعے کے روز بھی خانہ شماری کا عمل جاری ہے خانہ شماری کا عمل جمعے کو مکمل کرلیا جائے گا۔کل سے مردم شماری کی جائیگی۔ مردم شماری نے کے عملے نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر شہریوں سے معلومات جمع کیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چاروں صوبوں میں خانہ شماری کا عمل گزشتہ روز شروع ہوا جو جمعہ کو بھی جاری رہے گا دوسرے مرحلے میں 18مارچ سے مردم شماری شروع ہوگی۔ پاکستان کا واحد ضلع ،ضلع وسطی کو قرار دیا گیا ہے۔جہاں پاک فوج اور پولیس کے اہلکار خانہ شماری کے عملے کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ شہر مین بڑی سرگرمی کیلئے بڑے انتطامات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان ،رینجرز اور پولیس بھی سیکورٹی کیلئے عملے کے ساتھ موجود ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر شہریوں سے تفصیلات حاصل کررہی ہیں۔کمشنر ادارہ شماریات عارف انور بلوچ نے بتایاکہ غلط معلومات دینے پر 50 ہزار روپے یا 6ماہ قیدکی سزا ہوسکتی ہے۔