کرا چی:(آئی این پی)کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے بعد 4 لوگوں کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے بھیجی گئی سفارش کی سندھ حکومت نے منظوری دے دی ہے جس کے تحت کراچی میں 4 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ پابندی یکم سے 4 مارچ تک کے لئے لگائی گئی ہے۔کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی یکم سے 4 مارچ تک کے لئے پابندی عائد ہے۔