خبرنامہ سندھ

کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

کراچی: (ملت+آئی این پی) شہرقائد میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہاجس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلتی رہیں۔ بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شہر قائد میں کے الیکٹرک کے 300 فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بجلی غائب رہی جب کہ دفاتر اور اسکولوں میں بھی حاضری بہت کم رہی اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔