خبرنامہ سندھ

کراچی میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری رہےگا: گورنرسندھ

کراچی: (آئی این پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ملک کے پہلے فارنزک سینٹر جامعہ کراچی کا افتتاح کر دیا۔ گورنر سندھ کا تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جو سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں ان کی مدد سے یہ سینٹر چلایا جائے گا۔ اس دوران ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی ایک چیلنج تھا جس میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات جب ہوتے ہیں تو بہت سے سوالات کئے جاتے ہیں لیکن ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی آپریشن جاری رہے گا، اغوا برائے تاوان جیسے واقعات میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اگر یہاں امن ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔