کراچی میں رینجرزکی کارروائی،2 بھتہ خورگرفتار
کراچی: (ملت آن لائن)راچی میں رینجرزکی کارروائی،2 بھتہ خورگرفتار، رینجرز نے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزنے کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دوملزمان کوگرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے، ان کے نام محمد اسلم اورریاض حسین ہیں۔ بھتہ خورہرماہ کے شروع میں غیرملکی نمبروں سے تاجروں کو کال کرتے تھے، ملزمان مارکیٹ ایسوسی ایشن کے حصے کے نام پر ایک لاکھ 80 ہزارتک بھتہ وصول کرتے تھے۔ ترجمان سندھ رینجرزکا مزید کہنا ہے کہ دسمبر2017 سی پی ایل سی کو بھتے کے 4 کیسزرپورٹ ہوئے، تین کیسز کے ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، بھتہ وصولی میں گینگ وارکا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھوگروپ ملوث ہے اورملزمان کراچی آپریشن کے بعد سے بیرون ملک فرار ہیں، رینجرز نے تحقیقات کے دوران متعدد ٹیلیفون نمبرزکی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔