کراچی کے علاقے پی آئی بی اور پاک کالونی میں رینجرز اور پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں پی آئی بی کالونی اور ماڑی پور میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے مشترکا کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، جس کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ زیر حراست مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔