خبرنامہ سندھ

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی (آئی این پی) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں شر پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رینجرز نے کارروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔دوسری جانب رینجرزکی جانب سے شہربھرکے مختلف علاقوں سے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتارکیے گئے ، ملزمان قتل، اقدام قتل اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔