کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار
کراچی:(ملت آن لائن) شہرقائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرزنے گارڈن، سرجانی اوربلدیہ کےعلاقوں میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم لند ن کا واٹرٹینک اور کچرا کنڈیوں میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ دہشت گردی اور بدامنی پھیلا نے کے لیے استعمال ہونا تھا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار اشرف تنولی کے قتل ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سفید کار میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر بینک سے رقم لے کر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے دس لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔
کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار
یاد رہے کہ 3 فروری 2018 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔