کراچی میں شارع فیصل پر فیکٹری میں دھماکہ
کراچی(ملت آن لائن)شارع فیصل پرنرسری کےمقام پر واقع کاسمیٹکس کےکارخانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔
کراچی میں شارع فیصل پرنرسری کے قریب پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں واقع کاسمیٹکس کی فیکٹری میں زوداردھماکے کی زوردار آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفتیش جاری ہے تاہم دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے اورقریب میں موجود افراد کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جب کہ فائرٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ ویئر ہاوس سے متصل نجی اسکول کی دیوار بھی منہدم ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں تمام طالبعلم محفوظ رہے ہیں۔ویئر ہاوس کے مالک کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سے فیکٹری میں کام کرنے والا ایک ملازم لاپتہ ہے جو ممکنہ طور پر عمارت کے اندرہی ہوسکتا ہے۔